"ماہ رخ" نام رکھنا درست ہے یا غلط؟
"ماہ رخ " فارسی زبان کا لفظ ہے، "ماہ" کے معنی : ”چاند“ ، اور رخ کے معنی ”چہرہ“، تو "ماہ رخ " کا معنی ہوا: چاند سی صورت، چاند کی طرح خوبصورت چہرہ والا/والی۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔ البتہ بہتر یہ ہے کہ بچوں کے نام صحابہ ، صحابیات،تابعین ، تابعات ، اور نیک مسلمان مرد اور خواتین کے نام پر رکھے جائیں یا ایسے بامعنی عربی ناموں پر رکھے جائیں جس سے اسلامی تشخص جھلکتا ہو۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501102517
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن