بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد ماحِ نام رکھنا


سوال

کیا محمد ماحِ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

واضح رہے کہ"ماحٍ"  (ح کے نیچے دو زیر کے ساتھ)  رسول الله  صلی اللہ علیہ وسلم كا  صفتی نام ہے،  اس کا معنی ہے کفر وشرک کو مٹانے والا،اس  لیے  تبرک  کے طور پریہ نام ركھنا جائز ہے،اسی طرح اس کے ساتھ "محمد "بڑھاکر "محمد ماحٍ " نام رکھنا بھی درست ہے، البتہ  اس میں یہ قوی امکان ہے کہ اس کے ساتھ نام رکھنے کے بعد  لوگ اسے  حاء کے سکون کے ساتھ( يعنی مَاح ) پڑھيں گے، جس میں یہ احتمال بھی ہوگا کہ "حاءِ مشدد" حالتِ وقف میں ہو، جو کہ غلط ہے، نیز اس اعتبار سے اس کا معنی بھی مناسب نہیں ہے،  اس لیے بہتر یہی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے دیگر مبارک ناموں میں  سے کسی اور نام سے نام رکھا جائے۔

حدیث شریف   میں ہے:

"عن جبیر بن مطعم قال: سمعت النبي صلی اللہ علیہ وسلم یقول: إن لي أسماء، أنا محمد، وأنا أحمد، ”وأنا الماحي الذي یمحو اللہ بي الکفر“ وأنا الحاشر الذي یحشر الناس علی قدمي وأنا العاقب والعاقب الذي لیس بعدہ نبي، متفق علیه."

(مشکاة المصابیح، الفصل الأول، ج:2، ص: 525، ط: رحمانیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307102325

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں