بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی دوسری رکعت میں فاتحہ کے بعد سورت نہ ملانے کا حکم


سوال

اگر مسبوق مغرب کی نماز کی آخری رکعت میں شامل ہو جائے اور امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑے ہو کر دوسری رکعت سورہ فاتحہ مع قراتِ واجبہ پڑھ کے پوری کرے،پھر تیسری رکعت کیلئے کھڑے ہوجائےسورہ فاتحہ پڑھے اور رکوع میں جائے یعنی تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی قرات نہ کرے ،اور آخر میں پھر سجدہ سہو بھی نہ کرے تو یہ نماز واجب الاعادہ ہے کہ نہیں،جزئیہ مع حوالہ اگر ذکر کیا جائے تو بہت بڑی مہربانی ہو گی۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں وقت  کے اندرنماز واجب الاعادہ ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وتجب قراءة الفاتحة وضم السورة أو ما يقوم مقامها من ثلاث آيات قصار أو آية طويلة في الأوليين بعد الفاتحة كذا في النهر الفائق وفي جميع ركعات النفل والوتر. هكذا في البحر الرائق."

‌(الفصل الثاني في واجبات الصلاة، ج: 1، ص: 71، ط: دار الفكر بيروت)

حاشية الطحطاوي على مراقي الفلاح :

"وإعادتها بتركه عمداً" أي ما دام الوقت باقياً وكذا في السهو إن لم يسجد له، وإن لم يعدها حتى  خرج الوقت تسقط مع النقصان وكراهة التحريم، ويكون فاسقاً آثماً، وكذا الحكم في كل صلاة أديت مع كراهة التحريم، والمختار أن المعادة لترك واجب نفل جابر والفرض سقط بالأولى؛ لأن الفرض لايتكرر، كما في الدر وغيره. ويندب إعادتها لترك السنة". 

(ص: 247،ط:دار الكتب العلمية بيروت)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تعاد أي وجوباً في الوقت، وأما بعده فندب ".

(ص: 440، ط:دار الكتب العلمية بيروت)

وفيه أيضًا:

"ولا يجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي."

(الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 126، ط: دار الفكر بيروت)

وفیہ ایضاً:

"ولو قرأ الفاتحة وحدها وترك السورة يجب عليه سجود السهو وكذا لو قرأ مع الفاتحة آية قصيرة، كذا في التبيين"

(الباب الثاني عشر في سجود السهو، ج: 1، ص: 126، ط: دار الفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504100623

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں