چار دن پہلے کی عصر کی قضا نماز کو مغرب کے وقت پڑھ سکتا ہوں؟
صورتِ مسئولہ میں مغرب کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھنا جائز ہے، اس میں کوئی مضائقہ نہیں ۔
فتاوی عالمگیری میں ہے:
"ثم ليس للقضاء وقت معين بل جميع أوقات العمر وقت له إلا ثلاثة، وقت طلوع الشمس، ووقت الزوال، ووقت الغروب فإنه لا تجوز الصلاة في هذه الأوقات، كذا في البحر الرائق."
(کتاب الصلاة، الباب الحادي عشر في قضاء الفوائت، 1/ 121، ط: رشيدية)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144601102189
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن