بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب اور عشاء کے درمیان وقت کی مقدار


سوال

اگر مغرب  7:33 پر ہو تو عشاء کب ہوگی؟

جواب

 مغرب کی طرف آسمان کے کنارے پر  سرخی کے بعد جب تک  سفیدی باقی رہے، اس وقت تک مغرب کا وقت باقی رہتا ہے، اور شفقِ ابیض (سرخی کے بعد والی سفیدی)  کے بعد مغرب کا وقت ختم ہوجاتا ہے، اور عشاء کا وقت داخل ہوجاتا ہے۔

اور  صبح صادق ،  طلوع و غروبِ آفتاب اور زوالِ شمس کا وقت ہر علاقے اور ہر موسم میں یکساں نہیں ہوتا ، اس لیے اوقاتِ نماز میں تفاوت اور فرق ہوتا رہتا ہے، لہٰذا مغرب اور عشاء کے درمیانی وقت کی تحدید نہیں کی جاسکتی ؛ کیوں کہ اس وقت کی مقدار ماہ بماہ ہر علاقے اور موسم میں مختلف ہوتی رہتی ہے، تاہم  معتدل علاقوں میں عموماً یہ وقت سوا گھنٹے سے کم نہیں ہوتا،  اور   زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ یا ایک  ایک گھنٹہ پینتیس منٹ ہوتا ہے، سردیوں میں وقت کم اور گرمیوں میں کچھ زیادہ ہوجاتا ہے۔

نمازوں کے اوقات کے سلسلے میں جو جنتری  محقق علماءِ کرام سے تصدیق شدہ  ہے ، اس سے استفادہ کیا جائے ،یعنی موثوق اور معتبر شائع دائمی نقشہ اور گھڑی کے مطابق اوقات نماز کا خیال رکھا جائے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 431):

"فينبغي الاعتماد في أوقات الصلاة وفي القبلة، على ما ذكره العلماء الثقات في كتب المواقيت، وعلى ما وضعوه لها من الآلات كالربع والأسطرلاب فإنها إن لم تفد اليقين تفد غلبة الظن للعالم بها، وغلبة الظن كافية في ذلك"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200553

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں