بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب اور عشاء کے وقت کے درمیان فاصلہ


سوال

ضلع دیر میں مغرب وعشاء کے درمیان کتنا وقت ہونا چاہیے؟

جواب

واضح رہے کہ  مغرب سے عشاء  کے درمیان کا فاصلہ(بلکہ کسی بھی نماز کا درمیانی فاصلہ )پورا سال یکساں نہیں رہتا بلکہ رو بدلتا رہتا ہے۔  مثلاً ضلع دیر بالا کے "دیر"شہر میں مغرب اور عشاء کے درمیان کم سے کم  ایک گھنٹہ چوبیس منٹ  اور زیادہ سے زیادہ  فاصلہ ایک گھنٹہ اڑتالیس منٹ تک ہوتا ہے۔ دیگر شہروں میں یہ فرق کم زیادہ ہوسکتا ہے۔

اگر سائل اپنے علاقے کے مغرب  اور عشاء کےحتمی اوقات جاننا چاہتے ہیں، تو اپنی بستی / شہر کی تعیین کے ساتھ معلوم کر سکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100347

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں