بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی سنتیں اوابین میں شامل ہیں یا نہیں


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ مغرب کی نماز کے بعد 2 سنت اور 2 نفل تو سب پڑھتے ہیں اگر ان کے ساتھ 2 نفل ملادئیے جائیں تو وہ اوابین کی نماز ہوجائے گی کیونکہ مغرب کی دوسنت اوابین میں شامل ہیں ۔آپ میری اصلاح فرمادیجئے کیونکہ میں نے اس طرح نماز پڑھنا شروع کردی ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں مغرب کی تین رکعات فرض، پڑھنے کے بعد 6 رکعت جو نوافل کے پڑھے جاتے ہیں، عرفِ عام میں اوابین کے نام سے مشہور ہیں۔افضل یہ ہے کہ یہ 6 رکعات ان دوسنتوں سے ہٹ کر ہیں جو مغرب کی پڑھی جاتی ہیں۔ 2 رکعت سنت کے ساتھ 4 رکعت ملانے سے بھی کسی حد تک اوابین کا اجرحاصل ہو جائے گا۔


فتوی نمبر : 143101200053

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں