میں سعودیہ میں مقیم ہوں اوریہاں مغرب کی اذان کے بعد اقامت کے لیےدس سے پندرہ منٹ کا وقفہ دیا جاتاہے۔1۔ اس وقفہ میں نوافل کی ادائیگی صحیح ہےیانہیں؟2۔ اس وقفہ میں مغرب کی نماز کی قضاء عمری ادا کی جاسکتی ہے یانہیں ؟3۔ اس وقفہ میں قرآن کی تلاوت کی جاسکتی ہے؟
1۔2۔3 جائز ہے، البتہ علماء احناف کے نزدیک مغرب کی نماز میں اتنی زیادہ تاخیرکرنا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200090
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن