بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب كے وقت ولادت كي صورت ميں ساتویں دن كا تعين


سوال

میری پوتی کی ولادت 26-02-2022 بروز ہفتہ کو مغرب کی نماز کے وقت ہوئی ہے ،معلوم یہ کرنا ہے  کہ عقیقہ کے  لیے ساتواں دن کون سا ہو گا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کی پوتی کی پیدائش ہفتہ کے دن مغرب کی نماز کے وقت ہوئی ہے، اور شریعت میں رات دن کے تابع ہوتی ہے، اس اعتبار سے آپ کی پوتی کی پیدائش کا پہلا دن اتوار شمار ہوگا، اور چوں کہ عقیقہ ساتویں دن مسنون ہے؛ لہٰذا بچی کی پیدائش کا ساتواں دن ہفتہ بمطابق 6-3-2022 ہوگا۔

قال فی رد المحتار:

"(قوله: و هي ثلاثة) و كذا أيام التشريق ثلاثة، والكل يمضي بأربعة أولها نحر لا غير وآخرها تشريق لا غير والمتوسطان نحر وتشريق هداية وفيه إشعار بأن التضحية تجوز في الليلتين الأخيرتين لا الأولى، إذ الليل في كل وقت ‌تابع لنهار مستقبل إلا في أيام الأضحية فإنه ‌تابع لنهار ماض كما في المضمرات وغيره"

(حاشية ابن عابدین،کتاب الأضحية،ج:6،ص:316،ايچ ايم سعيد)

وفيه أيضاّ:

"يستحب ‌لمن ‌ولد ‌له ولد أن يسميه يوم أسبوعه ويحلق رأسه ويتصدق عند الأئمة الثلاثة بزنة شعره فضة أو ذهبا ثم يعق عند الحلق عقيقة إباحة على ما في الجامع المحبوبي، أو تطوعا على ما في شرح الطحاوي"

(حاشيةابن عابدین،کتاب الأضحية،ج:6،ص:336،ايچ ايم سعيد)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144307102247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں