بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب دو رکعت پڑھنے کی صورت میں دوبارہ جماعت سے نماز کا حکم


سوال

 ہماری مسجد میں مغرب کی نماز میں امام صاحب نے دو رکعت پر ہی سلام پھیر دیا ، بعد میں تھوڑی سی پوچھ تاچھ کےبعد معلوم ہوا کہ دو ہی رکعت ہوئی ، لہذا امام صاحب نے دوبارہ نماز شروع کی ، اب اس دوسری جماعت میں دوسرے نئے مقتدی شامل ہو گئے ، اب نماز مکمل ہونے کے بعد ایک صاحب نے دوسری جماعت میں شامل ہونے والے مقتدیوں سے نماز کا اعادہ کروایا ، یہ کہتے ہوئے کہ یہ جماعت پہلی جماعت کا اعادہ ہے؛ لہذا دوسری جماعت میں شامل ہونے والوں کی نماز نہیں ہوئی، تو کیا یہ اعادہ کروانا صحیح ہے؟ یا ان کی نماز ہوگئی؟؟ مفصل جواب مرحمت فرمائیں۔

جواب

صورت ِ مسئولہ میں چوں کہ  پہلی  نماز  مکمل نہ پڑھنے کی وجہ سے  باطل ہوگئی تھی ؛لہذا دوسری جماعت میں جو لوگ امام کے ساتھ  شریک ہوئے ان کی نماز درست ہوگئی  تھی ،اس کے اعادہ کی ضرورت نہیں تھی ۔

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے :

"والمختار أن ‌المعادة لترك واجب نفل جابر والفرض سقط بالأولى لأن الفرض لا يتكرر."

(کتاب الصلاۃ،فصل فی بیان واجب  الصلاۃ،ص:248،دارالکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506101203

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں