بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مفاذ نام ركهنا


سوال

بچی کا نام "مفاذ" رکھنا کیسا ہے؟ قرآن مجید میں بھی یہ نام آیا ہوا ہے۔

جواب

قرآنِ کریم میں "مفاذ" کا لفظ موجود نہیں، اور عربی میں ذال کے ساتھ یہ استعمال نہیں ہوتا، البتہ "مفاز" کا لفظ (زاء کے ساتھ) تیسویں پارہ میں موجود ہے، جس کا معنی ہے :"کامیابی ملنا" یا "کامیابی کی منزل و مقام"۔

"مفاز" نام رکھنا اگرچہ جائز ہے، لیکن اس کی بجائے بچی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہے،  نیز ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، اس میں سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

الجدول في إعراب القرآن - (30 / 222):

"مفازًا: مصدر ميميّ من الثلاثيّ فاز، وزنه مفعل بفتح الميم والعين ففيه إعلال بالقلب، أصله مفوز تحرّكت الواو بعد فتح قلبت ألفا ... ويجوز أن يكون اسم مكان."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144203201351

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں