بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

میت کے گھرکھانا کھانے کا حکم


سوال

میت کے گھر کھانا کھانے کا حکم کیا ہے ؟

جواب

اگر کسی کے ہاں فوتگی ہوجائے تو اہل محلہ یا قریبی رشتہ داروں  کےلیے مستحب ہے کہ ایک دن اور ایک رات  میت کے اہل خانہ کےلیے کھانے کا انتظام کرے اور تین دن اور تین رات تک بھی ثواب کا کام  ہے ، میت کے اہل خانہ کا از خود  علاقہ والوں  کےلیے کھانے اور دعوت کا انتظام کرنا مکروہ اور بدعت  ہے، جب اہل محلہ یا اہل میت کے قریبی رشتہ دار کھانے کا انتظام  کرلیں تو میت کے اہل خانہ اور دور دراز سے آنے والے لوگوں کےلیے اس کھانے میں شریک ہونا درست ہے، اہل علاقہ کےلیے شرکت مکروہ ہے، اس لیے اہل علاقہ کو کھانے میں شریک نہیں ہونا چاہیے، دور دراز سے آنے والے شریک ہوسکتے ہیں۔

نيل الاوطار ميں ہے:

"قوله: (اصنعوا لآل جعفر) في مشروعية القيام بمؤنة أهل الميت مما يحتاجون إليه من الطعام لاشتغالهم عن أنفسهم بما دهمهم من المصيبة قال الترمذي: وقد كان بعض أهل العلم يستحب أن يوجه إلى أهل الميت بشيء لشغلهم بالمصيبة وهو قول الشافعي انتهى.

قوله: (كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت. . . إلخ) يعني أنهم كانوا ‌يعدون ‌الاجتماع عند أهل الميت بعد دفنه، وأكل الطعام عندهم نوعا من النياحة لما في ذلك من التثقيل عليهم وشغلهم مع ما هم فيه من شغلة الخاطر بموت الميت وما فيه من مخالفة السنة؛ لأنهم مأمورون بأن يصنعوا لأهل الميت طعاما فخالفوا ذلك وكلفوهم صنعة الطعام لغيرهم."

(كتاب الجنائز، ابواب الدفن و احكام القبور، باب صنع الطعام لأهل الميت، ج:4، ص:118، دار الحديث)

  فتاویٰ شامی میں ہے:

"(قوله: وباتخاذ طعام لهم) قال في الفتح: ويستحب لجيران أهل الميت والأقرباء الأباعد تهيئة طعام لهم يشبعهم يومهم وليلتهم، لقوله صلى الله عليه وسلم: «اصنعوا لآل جعفر طعاماً فقد جاءهم ما يشغلهم». حسنه الترمذي وصححه الحاكم؛ ولأنه بر ومعروف، ويلح عليهم في الأكل؛ لأن الحزن يمنعهم من ذلك فيضعفون. اهـ.

مطلب في كراهة الضيافة من أهل الميت:وقال أيضاً: ويكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت؛ لأنه شرع في السرور لا في الشرور، وهي بدعة مستقبحة: وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال: " كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة ."

(کتاب الصلاة، باب صلاة الجنازة،ج:2، ص:240،  ط: سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں