بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

معیص نام کا معنی


سوال

میرے والدین نے میرا نام مُعیص رکھا ہے، برائے مہربانی اس نام کی تفصیل، اورمعنی بتادیں،  اور یہ کہ   یہ نام رکھنا چاہیے کہ نہیں؟

جواب

واضح رہے کہ لفظ "مُعِیص" (میم کے پیش اور عین کے زیر کے ساتھ) لغت عرب میں موجود نہیں، لہذا یہ نام رکھنا درست نہیں، اس سے ملتا جلتا لفظ "مَعیص" (میم کے زبر کے ساتھ) ملتا ہے، جس کے معنی                                  ' گھنے درخت اور عمدہ درختوں کے اگنے کی جگہ' ہے، معنی کے اعتبار سے یہ نام اچھا ہے، اس لیے اگر سائل اپنا نام میم کے زبر کے ساتھ تبدیل کرلے تو بہتر ہے۔

 باقی  نام رکھنے کے حوا لے  سے  اسلا  می تعلیما ت یہ  ہے  کہ  ایسا نام  رکھا جائے  جس کا معنی عمدہ ہو  یا انبیاءِ  کرام علیہم الصلا ۃ  و السلا م   اور  صحا بہ  کرام  رضوان اللہ علیہم  اجمعین  کے نا م پر ہو ،اور  ان بز رگ  ہستیوں کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب  کر کے  رکھنا باعث سعادت  وبر کت  بھی ہے ۔

المحیط فی اللغۃ میں ہے:

"العيص: الشخص. والشجر الملتف. ومنبت خيار الشجر، ويقال مَعيص أيضاً. وأصل الشيء؛ ويجمع علي العصيان. وأعياص قريش: كرامهم يتناسبون إلي عيص أب لهم. ومَعيص: اسم رجل."

(‌‌باب العين والصاد، ج: 2، ص: 109، ط: عالم الكتب)

لسان العرب میں ہے: 

"(المعيص): كما تقول "المنبت" وهو اسم رجل؛ وأنشد:

ولأثأرن ربيعة بن مكدم، … حتى أنال عصية بن معيص."

(لسان العرب، باب العين، ج: 9، ص: 498، ط: دار احياء الترا ث العربي)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411101656

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں