بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مائدہ نام رکھنا


سوال

کیا میں اپنی بیٹی کا نام مائدہ رکھ سکتا ہوں ؟

 

جواب

’’مَائِدَه‘‘: عربی میں دسترخوان کو کہتے ہیں۔ نیز  ’’مَادَ یَمِیْدُ‘‘ سے اسمِ فاعل کا صیغہ بھی ہے، اس کا معنیٰ ہے: چکرانے/ گھومنے والی۔ ہلنے والی۔  بہتر ہے کہ اس کے بجائے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں۔

لسان العرب (3/ 411):

"و قال أبو إسحاق: الأصل عندي في مائدة أنها فاعلة من ماد يميد إذا تحرك فكأنها تميد بما عليها أي تتحرك؛ وقال أبو عبيدة: سميت المائدة لأنها ميد بها صاحبها أي أعطيها وتفضل عليه بها. والعرب تقول: مادني فلان يميدني إذا أحسن إلي؛ وقال الجرمي: يقال مائدة وميدة؛ وأنشد:

وميدة كثيرة الألوان، ... تصنع للإخوان والجيران

ومادهم يميدهم إذا زادهم   وإنما سميت المائدة مائدة لأنه يزاد عليها. والمائدة: الدائرة من الأرض. وماد الشيء يميد ميدا: تحرك ومال. وفي الحديث:

لما خلق الله الأرض جعلت تميد فأرساها بالجبال."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201860

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں