بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مسجد میں کون سی صف میں بیٹھ کر تلاوت کرنی چاہیے؟


سوال

کیا مسجد میں قرآن کی تلاوت دوسری یا تیسری صف میں بیٹھ کر کی جا سکتی ہے، علماء کرام کہتے ہیں کہ  صرف پہلی صف میں قرآن کی تلاوت کریں تو  جمعہ کے  دن سوره کہف کی تلاوت یا عام دنوں  میں کیسے کریں؟شرعی طور پر راہ نمائی فرمائیں۔ 

جواب

مسجد میں قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر کرنا مستحب ہے، لیکن اتنا زور سے پڑھنا یا ذکر کرنا، جس سے دوسرے نماز پڑھنے یا تلاوت کرنے والے، بلکہ سوئے ہوئے معتکف شخص کو خلل ہو، درست نہیں، لہذا مذکورہ شرط کے ساتھ مسجد کی کسی بھی صف میں قرآن مجید کی تلاوت کی جاسکتی ہے، البتہ ہمارےمشرقی علاقوں میں کسی چیز کو پشت کے پیچھے رکھنا یا اس کی طرف پشت کرنا بے احترامی اور بے ادبی تصور کیا جاتا ہے،لہذا  قرآن مجید کی طرف پشت کرنا بے ادبی و بے احترامی ہے، اس لیے بہتر یہی ہے کہ جب مسجد کی پہلی صف میں جگہ ہو تو وہیں بیٹھ کر تلاوت کریں اور اگر رش کی وجہ سے پچھلی صفوں  میں قرآن مجید ہاتھ میں لے کر تلاوت کرنی ہو تو بھی تلاوت کرنے  کی گنجائش ہے۔

فتاوی ٰشامی میں ہے:

"وفي حاشية الحموي عن الإمام الشعراني: أجمع العلماء سلفا وخلفا على استحباب ذكر الجماعة في المساجد وغيرها إلا أن يشوش جهرهم على نائم أو مصل أو قارئ إلخ."

(باب ما یفسد الصلاۃ، ص:660، ج:1، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144309100554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں