بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

مچھلی کے سر پر چوٹ لگا کر مارنا


سوال

چائنہ میں بعض مچھلی فروش مچھلی کو پانی سے نکال کے سر پہ ہتھوڑے سے چوٹ لگا کے مار دیتے ہیں۔ تو ایسی مچھلی کا کھانا کیسا ہے؟ اور کیا مچھلی کے سر پہ چوٹ لگا کرمارنا جائز ہے؟

جواب

 صورتِ مسئولہ میں ایسی مچھلی کھانا حلال ہے، البتہ اس طرح اذیت دے کر مارنا درست نہیں۔

الدر المختار مع رد المحتار میں ہے:

"(و) كره كل تعذيب بلا فائدة مثل (قطع الرأس والسلخ قبل أن تبرد) أي: تسكن عن الاضطراب".

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الذبائح (6/ 296)، ط. سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101274

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں