بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مچھرمارنےکےلیےریکٹ استعمال کرنےکاحکم


سوال

کیا مچھر مارنے والے ریکٹ سے مچھر مارنا جائز ہے؟

جواب

واضح رہےکہ مچھر اور حشرات الارض چوں کہ موذی جانور ہیں، اس لیے ان کو مارنا جائز ہے،  لیکن جب تک ان کو مارنے کا کوئی اور طریقہ موجود ہو ان کو جلانا جائز نہیں ہے۔

صورتِ مسئولہ میں   مچھرمارنےکےلیے ریکٹ کےاستعمال میں  اگر  آگ سے  جلانا نہ ہوتا ہو تو اس کا استعمال جائز ہےاور آگر آگ سے جلانا پایا جاتا ہو تو   چوں کہ مچھروں کو مارنے کے دیگر طریقے  موجود ہیں،  اس لیے اس صورت میں اس کا استعمال درست نہیں ہوگا، لہذا بہتر یہ ہے کہ ریکٹ کا استعمال نہ کیا جائے۔

الدر المختار میں ہے:

"يكره إحراق جراد وقمل وعقرب، ولا بأس بإحراق حطب فيها نمل."

(مسائل شتى، 752/6، ط: سعيد)

"الموسوعة الفقھیة الکویتیة"میں ہے:

"وقد ذهب الحنفية والمالكية إلى جواز قتل الحشرات، لكن المالكية شرطوا لجواز قتل الحشرات المؤذية أن يقصد القاتل بالقتل دفع الإيذاء لا العبث."

(مايكره قتله من الحشرات، 284/17، ط: دار السلاسل)

"مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح"میں ہے:

"و يفهم من قوله: أحرقت أمة جواز إحراق تلك القارصة. وفي شرح مسلم للنووي قالوا: هذا محمول على أن شرع ذلك النبي كان فيه جواز قتل النمل والإحراق بالنار، ولذا لم يعتب عليه في أصل القتل والإحراق، بل في الزيادة على نملة واحدة، وأما في شرعنا فلايجوز إحراق الحيوان بالنار إلا بالاقتصاص، وسواء في منع الإحراق بالنار القمل وغيره للحديث المشهور: (لا يعذب بالنار إلا الله تعالى) . وأما قتل النمل فمذهبنا أنه لا يجوز، فإن النبي صلى الله عليه وسلم نهى عن قتل أربع من الدواب، وسيجيء في الفصل الثاني اهـ. ويمكن حمل النهي عن قتل النمل على غير المؤذي منها جمعا بين الأحاديث وقياسا على القمل، فإن أذى النمل قد يكون أشد من القمل. ألا ترى أنه لا يجوز قتل الهر ابتداء بخلاف ما إذا حصل منه الأذى، ويمكن أن يكون الإحراق منسوخا، أو محمولا على ما لا يمكن قتله إلا به ضرورة. (متفق عليه)."

(كتاب الصيد والذبائح، 2672/7، ط: دارالفكر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404102066

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں