بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں مورٹین مچھروں کا اسپرے کرنے سے حلق میں اس کا اثر محسوس ہونا


سوال

مورٹین مچھروں کی ایک سپرےہے،  اگراس کوکمرےمیں چھڑکاجائےاوراس کا کچھ اثرحلق میں محسوس ہو (جیسےتیزاب میں ہوتاہے)تواس کاروزےپرکچھ اثرہوگا؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں روزہ کی حالت میں اگر مچھر مارنے کے لیے مذکورہ  اسپرے کیا  اور پھر اپنے اختیار کے بغیر  خود بخود اس کا دھواں یااس کی تیزی کا  اثر وغیرہ   منہ یا  ناک میں محسوس ہوا  تو اس سے روزہ فاسد نہیں ہوگا۔

فتاوی شامی  (2/ 395) میں ہے:

'' (أو دخل حلقه غبار أو ذباب أو دخان) ولو ذاكراً استحساناً ؛ لعدم إمكان التحرز عنه، ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً له ذاكراً ؛ لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له، كما بسطه الشرنبلالي''.

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200484

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں