بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مبیع حوالہ کرنے سے پہلے تلف ہوگئی


سوال

بائع نےرقم وصول کرکے جیسے ہی مبیع دینا چاہی تو وہ تلف ہوگئی ،ضمان کس پر آئے گا؟

جواب

صورت  مسئولہ  میں  بائع(بیچنے والے)  نے مشتری سے رقم وصول کرنے کے بعد مبیع مشتری کو  حوالہ کرنے سے پہلے مبیع بائع کے ہاتھ میں تلف ہوگئی تو بیع باطل ہوگئی اور اس کا ذمہ دار بائع ہےمشتری نہیں ،کیوں کہ مبیع مشتری کے قبضہ میں آئی نہیں اور بائع پر لازم ہے کہ مشتری کی رقم مشتری کو واپس کرے۔

مرشد الحیران میں ہے:

"إذا هلك المبيع عند البائع بفعله أو بفعل المبيع أو بآفة سماوية بطل البيع ويرجع المشتري على البائع بالثمن إن كان مدفوعاً".

(مرشد الحيران: كتاب البيع، باب في تسليم المبيع ، الفصل الثاني في حق حبس المبيع لقبض الثمن وفي هلاك المبيع  (1/ 59)، رقم المادة (366)، ط. المطبعة الكبرى الأميرية ببولاق، الطبعة الثانية: 1308 هـ =1891م)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403102171

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں