بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معاذ اور معوذ نام کے معنی اور تلفظ


سوال

 معاذ اور معوذ نام رکھنا کیسا ہے؟ آیا صحابی کا نام مُعَاذہے یا مَعَاذ ہے؟، اسی طرح مُعَوِّذ ہے یا مُعَوَّذہے ؟ براہِ کرم راہ نمائی فرمائیں!

جواب

معوذ صحابی رسول کا نام ہے،  لہذا یہ نام رکھنا درست ہے۔ اس کا تلفظ مُعَوَّذ  (واو  کی تشدید اور زبر کے ساتھ)اور مُعَوِّذ (واو کی تشدید اور زیر کے ساتھ)دونوں طرح سے منقول ہے، البتہ مشہور مُعَوَّذ(واو  کی تشدید اور زبر کے ساتھ)   ہے۔مُعَوَّذ  (واو کے زبر کے ساتھ ) کا معنی  اللہ کی پناہ میں دیا ہوا شخص اورمُعَوِّذ (زیر کے ساتھ) اللہ کی پناہ میں دینے والا شخص۔ 

معاذ بھی صحابی رسول کا نام ہے۔ اس کا تلفظ  مُعَاذ (میم پر پیش اور عین پر زبر کے ساتھ ہے)۔  اس کے معنی پناہ میں دیا ہو ا  شخص ۔

مرقاة المفاتيح  میں ہے:

"(‌معوذ) : بتشديد الواو المكسورة أو المفتوحة والذال معجمة. قال السيوطي: هو بتشديد الواو وفتحها على الأشهر، وجزم الرقشي أنه بالكسر على ما في فتح الباري، واقتصر عليه المغني، وهو ظاهر ما في القاموس، وكذا ضبطه المؤلف۔"

(کتاب المناقب و الفضائل ج نمبر  ۹ ص نمبر ۴۰۳۳،دار الفکر)

فتح الباري لابن حجر میں ہے:

"قوله: ‌معوذ بن عفراء هي أمه واسم أبيه الحارث ومعوذ بتشديد الواو وبفتحها على الأشهر وجزم الوقشي بأنه بالكسر۔"

(باب تسمیۃ من سمی من اہل بدر فی الجامع ج نمبر ۷ ص نمبر ۳۲۸،دار المعرفۃ)

القاموس  الوحید میں ہے:

"اعاذہ باللہ : اللہ کی پناہ میں دینا،اسماء باری تعالہ کے ذریعہ حفاظت کرنا۔"

(ص نمبر ۱۱۴۰،ادارہ سلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144306100666

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں