بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

معارب نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میں اپنے بیٹے کا نام" محمد معارب" رکھنا چاہتا ہوں کیا یہ نام اسلامی اعتبار سے درست ہے؟ اور اس کے معانی کیا ہیں؟

جواب

لفظ " معارب" عَرُبَ سے مشتق ہے اس کے معنی فصیح اللسان ہونے کے آتے ہیں ،لہذا  مذکورہ لفظ نام رکھنے کے اعتبار سے  درست ہے ، بچے کا یہ نام رکھا جاسکتا ہے۔ البتہ بچے کا نام  انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ   رضی اللہ عنھم کے ناموں میں سے کسی کےنام پر رکھنا زیادہ بہتر ہے۔

"سنن أبي داود" میں ہے:

"عن أبي وهب الجشمي، وكانت له صحبة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تسموا ‌بأسماء ‌الأنبياء، وأحب الأسماء إلى الله عبد الله، وعبد الرحمن، وأصدقها حارث، وهمام، وأقبحها حرب ومرة."

(‌‌كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، رقم الحدیث:4950، ج:4، ص:288، ط:المكتبة العصرية بيروت)

"الفتاوی الهندية" میں ہے:

"وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده و لا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه و الأولى أن لايفعل، كذا في المحيط."

(کتاب الکراهیة، الباب الثاني والعشرون في تسمية الأولاد وكناهم والعقيقة، ج:5، ص:362، ط:دار الفکر بيروت)

"الصحاح تاج اللغة وصحاح العربية"میں ہے:

"وعرب لسانه بالضم عروبة، أي صار عربيا."

(‌‌باب الباء، ‌‌فصل العين، عرب، ج:1، ص:179، ط:دار العلم للملايين بيروت)

"القاموس الوحيد" میں ہے:

"عَرِبَ ۔ عربا: لکنت کے بعد صاف زبان والا ہونا.عَرُبَ ۔ عُرُوباّ و عُرُوبَةّ إلخ:فصیح اللسان ہونا ، عربی الاصل ہونا."

(عرب ، ع۔ ر ، ص:856، ط:ادارۂ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100420

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں