ہماری ایک کباڑ کی دکان ہے ہم باڑے والے کوبوسی ٹکڑادیتے ہیں تول کے حساب سے چالیس کلو دینا ہوتا ہے لیکن ہم 39 کلو 300گرام دیتے ہیں سات سو گرام کم دیتے ہیں اس کا علم ان سب حضرات کو ہے، کم اس وجہ سے دیتے ہیں کہ ہمیں بوری خریدنی پڑتی ہے۔ اس کا پیسہ 700 گرام میں کٹتا ہے۔ رہنمائ فرمائیں۔
صورت مسئولہ میں اگر باڑے والا آپ سے سودا 40 کلو بوسی ٹکڑے کا آرڈر کرتا ہے، تو آپ پر لازم ہے کہ اس کو 40 کلو ہی کا مال دیں، باقی بوری وغیرہ کا جو اضافی خرچہ ہوتا ہے، وہ ان کے علم میں لاکر اس کے علاوہ وصول کر سکتے ہیں۔ اور اگر 39 کلو 300گرام ہی دینا ہو تو سودا بھی 39 کلو 300گرام کا ہی کریں ، 40 کلو کا نہ کریں۔
احیاء علوم الدین میں ہے:
"وكل من خلط بالطعام ترابا أو غيره ثم كاله فهو من المطففين في الكيل وكل قصاب وزن مع اللحم عظما لم تجر العادة بمثله فهو من المطففين في الوزن وقس على هذا سائر التقديرات."
(کتاب آداب الکسب والمعاش، ص:78، ج:2، ط:دار المعرفة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144307100927
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن