بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مالِ حرام سے مسجد بنوانا


سوال

مال حرام سے مساجد بنوانا  کیسا ہے؟

جواب

مسجد خدا کا مقدس اور پاکیزہ گھر ہے، اس کی تعمیر و مرمت میں حلال اور پاکیزہ مال استعمال کیا جائے، حرام مال مسجد میں استعمال کرنا  منع  ہے، حدیث شریف میں ہے کہ خدا تعالی پاکیزہ مال قبول فرماتے ہیں، لہٰذا حرام اور مشتبہ مال سے مسجد بنانے  کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔ (فتاوی رحیمیہ، ج۹، ص ۱۰۸، ط: دار الاشاعت)

في مشكاة المصابيح(1 / 592):

1888 -[1] (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَصَدَّقَ بِعَدْلِ تَمْرَةٍ مِنْ كَسْبٍ طَيِّبٍ وَلَا يَقْبَلُ اللَّهُ إِلَّا الطَّيِّبَ فَإِنَّ اللَّهَ يَتَقَبَّلُهَا بِيَمِينِهِ ثُمَّ يُرَبِّيهَا لِصَاحِبِهَا كَمَا يُرَبِّي أَحَدُكُمْ فَلُوَّهُ حَتَّى تَكُونَ مِثْلَ الْجَبَل»

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 658):

(ولا بأس بنقشه خلا محرابه) ... (بجص وماء ذهب) لو (بماله) الحلال

(قوله: لو بماله الحلال) قال تاج الشريعة: أما لو أنفق في ذلك مالا خبيثا ومالا سببه الخبيث والطيب فيكره لأن الله تعالى لا يقبل إلا الطيب، فيكره تلويث بيته بما لا يقبله. اهـ. شرنبلالية.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144201200239

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں