بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہی نام رکھنا


سوال

"ماہی"  کا معنی کیا ہے،کیا یہ نام رکھ  سکتے ہیں؟

جواب

 

"ماہی "  کا معنی ہے:

1- مچھلی ۔

2-زیر زمین وہ روایتی مچھلی جس کی نسبت خیال تھا کہ اس کی پشت پر ایک گائے اور اس گائے کے سینگ پر زمین قائم ہے ۔

3-(ہیئت)  بارہ بُرجوں میں ایک بُرج کا نام جسے مچھلی کا ہم شکل خیال کیا جاتا ہے ، حوت ۔

(نور اللغات /  جامع اللغات ، بحوالہ اردو لغت، تاریخی اصول پر)

اور اگر ماہی کا لفظ "ماہ"  سے ہو، تو "ماہ" فارسی میں چاند کو  کہتے ہیں، "ی" نسبت کے لیے ہوگی۔   یہ نام  رکھنا گو جائز ہے،  البتہ  بہتر یہ ہے کہ  بچی کا نام رکھنا ہو تو صحابیات رضی اللہ عنہن  کے ناموں میں سے کوئی  نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144206201278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں