بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ماہ گل اور مینا گل نام رکھنا


سوال

ماہ گل یا مینا گل کا  کیا مطلب ہے؟ نیز یہ نام رکھنا کیسا ہے؟ خدیجہ آمنہ وغیرہ اگرچہ پسندیدہ اور افضل ہیں ،مگر کیا کیا جائے ؟گھر میں پہلے ہی یہ نام والی بچیاں اور خواتین موجود ہیں۔

جواب

ماہ گل یہ نام دو لفظ ماہ اور گل سے مل کر بنا ہے ،ماہ چاند اور مہینے کے معنی میں آتاہے ،اور گل کے معنی پھول کے ہیں ،تو ماہ گل کا معنی ہوگاچاند کاپھول۔(فیروز اللغات ص:610، 575، ط:فیروز سنز)

اور اسی طرح مینا گل یہ بھی دو لفظ مینا اور گل سے مل کر بنا ہے ،مینا کا معنی ہے بہشت اور گل پھول کو کہتے ہیں ،تو مینا گل کا معنی ہوگا بہشت کا پھول۔(فیروز اللغات ص:719، 575، ط:فیروز سنز)

مذکورہ معنی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے ،البتہ بہتر یہ ہے کہ اپنی بچی کا نام  صحابیات رضی اللہ عنہن، تابعات، نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے۔

نیز ذیل میں جامعہ کی  ویب سائٹ کا لنک ہے ،اس پر کلک کر کے بچیوں کے نام دیکھ کر رکھے جاسکتے ہیں ۔

اسلامی نام


فتوی نمبر : 144411101555

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں