بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

حائضہ عورت نماز کے وقت کیسے گزارے؟


سوال

پیریڈز کے دنوں میں جب خود عورت نے نماز نہیں پڑھنی اور چھوٹی بچیاں گھر میں ہیں جب ان کو وہ کہتی ہے کہ نماز پڑھیں تو بچیوں کے ذہن میں سوال پیدا ہوتا ہے کہ ماں کیوں نہیں نماز پڑھتی تو اس سلسلے میں کیسے ان دنوں میں رہا جا سکتا ہے ایک اور عورت کے لیے؟

جواب

ماہواری کے ایام میں بھی  حائضہ عورت کو چاہیے کہ   نماز کے وقت وضو کرکے جتنی دیر نماز پڑھنے میں لگتی ہے، اتنی دیر مصلیٰ بچھا کر بیٹھ کر ذکر و دعا کرتی رہے، تاکہ عام اوقات میں جو وقت عبادت میں لگتا تھا وہ ضائع بھی نہ ہو اور عبادت کی عادت بھی باقی رہے، اور گھر میں موجود چھوٹی بچیوں  کے ذہن میں سوالات بھی یپدا نہ ہوں  ۔

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144508100598

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں