میں M&P کورئیر سروس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہوں،بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ قادیانیوں کی ہے،برائے مہربانی اس مسئلہ کے بارے میں میری راہنمائی کریں کہ واقعی یہ کورئیر کمپنی قادیانیوں کی ہے یا نہیں؟ اور میں اس کمپنی کے ساتھ ڈیوٹی کرسکتا ہوں یا نہیں۔
عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے نمائندہ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق M&Pکورئیر سروس کا پرانا نام OCS تھا ،اور اُس کا مالک قادیانی تھا ،پھر اس کورئیر کمپنی کو ایک مسلمان شخص نے خرید لیا اور اس کا نام تبدیل کر کے M&Pکورئیر سروس رکھ دیا ،لہذا اب یہ کمپنی قادیانیوں کی نہیں ہے ،اور آپ اس کمپنی کے تحت کام کر سکتے ہیں ۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144307101237
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن