بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

M&Ms چاکلیٹ کھانے کا حکم


سوال

m&ms چاکلیٹ کھانا جائز ہے؟

جواب

M&Ms چاکلیٹ مختلف ممالک میں مختلف اجزائے ترکیبی سے تیار کی جاتی ہے۔حلال اتھارٹی ادارہ   "SANHA" نے صرف ملائیشیاء اور پولینڈ کی تیار کردہ M&Ms چاکلیٹ کے حلال ہونے کی تصدیق کی ہے۔ جبکہ بعض ممالک بالخصوص فرانس کی اِسی M&Ms چاکلیٹ میں  Carmine/E120 (خاص کیڑے سے حاصل ہونے والا رنگ) شامل ہوتا ہے، جو کہ حلال نہیں ہے۔ آپ جس چاکلیٹ کے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں وہ کس ملک کی ہے؟ اور اس کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں؟ سب لکھ کر بھیجیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411100142

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں