لقمان الحسّان نام رکھنا کیسا ہے؟
”لقمان الحسّان“ یہ دو ناموں کا مرکب ہے، "لقمان " صحابی کا نام ہے اور پرانے وقتوں کے مشہور دانا ولی اللہ گزرے ہیں ، جن کے نام سے قرآن کی ایک سورت بھی موسوم ہے، اور "حسّان" بھی صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے ہے،اس کا معنی ہے: بہت حسین و جمیل، اور مفرد کی طرح مرکب نام رکھنا بھی درست ہے، لہذا "لقمان حسان " یا" لقمان الحسّان" نام رکھنا جائز ہے۔
تاج العروس میں ہے:
"(ولقمان الحكيم) الذي أثنى عليه الله في كتابه (اختلف في نبوته) ، فقيل كان حكيما لقوله تعالى: {ولقد آتينا لقمان الحكمة} ، وقيل: كان رجلا صالحا، وقيل: كان خياطا، وقيل:نجارا،... وليس يضره ذلك عند الله عز وجل؛ لأن الله شرفه بالحكمة. (و) لقمان (ابن شيبة بن معيط: صحابي) ، الصحيح أنه لقمان بن شبة أبو حصين العبسي أحد التسعة والسبعين الوافدين. (و) لقمان (بن عامر) الأوصابي (الحمصي) من أهل الشام، (محدث) ، بل تابعي، روى عن أبي الدرداء وأبي أمامة، وعنه الزبيدي، وعتبة بن ضمرة، والفرج بن فضالة."
(33 / 430، ل ق م، ط: دارالھدایة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144501102378
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن