بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ذو الحجة 1447ھ 13 جون 2026 ء

دارالافتاء

 

لقمہ لینے سے سجدہ سہو کا حکم


سوال

 اگر نماز میں دو یا تین آیات کے اندر لقمہ لگے تو کیا نماز بنا سجدہ سہو کے ہو جائےگی؟

جواب

نماز میں امام کے قراءت میں بھول جانے اور پھرکسی نمازی کے لقمہ دینے پر اس آیت کو درست کرنے یا پڑھنے سے سجدہ سہو لازم نہیں آتا ، نماز صحیح ہوگئی،  البتہ مقتدیوں کو چاہیے کہ بلاضرورت امام کو لقمہ نہ دیں۔

آپ کے مسائل اور ان کا حل میں ہے :

"امام صاحب کے قراءت میں بھول جانے اور پھر لقمہ دینے پر صحیح پڑھ لینے سے سجدۂ سہو لازم نہیں آتا، نماز صحیح ہوگئی۔" (ج۴ / ص۶۸)

فقط واللہ اعلم


فتویٰ نمبر : 144111200992

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں