ہم نے اپنی بیٹی کا نام "لجین رکھنا ہے۔؟ کیا یہ درست ہے۔ اور اسکا عربی اور اردو میں معنی کیا ہے۔؟
صورت مسئولہ میں "لجین" (لام کے پیش، ج کے زبر اور ی کے سکون) کے ساتھ چاندی کو کہتے ہیں، اور اگر"لجین" ( لام کے زبر، جیم کے زیر اور ی کے سکون) کے ساتھ ہو تو اس کا معنیٰ ہے اونٹ کے منہ کی جھاگ، آٹے یا بھوسی اور پتوں میں پانی ملا کر بنایا ہوا چارہ۔(القاموس الوحید، ص: ۱۴۵۵)لہذا پہلے معنیٰ کے لحاظ سے بیٹی کا لجین نام رکھنا درست ہے، اور دوسرے معنیٰ کے لحاظ سے نام رکھنا مناسب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144412101440
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن