بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا لڈو کھیلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟


سوال

آپ سے لڈو کے متعلق پوچھنا ہے کہ اگر لڈو جو کہ موبائل پر کھیلی جائے اور اگر اس دوران وضو ہو، تو کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے یا قائم رہتا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ لڈو گیم کھیلنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، تاہم اس کے کھیلنے میں وقت کا ضیاع ہے، اور وقت ضائع کرنے کے متعلق شریعتِ مطہرہ میں ممانعت آئی ہے اور بعض اوقات اس کے کھیلنے میں انہماک اس درجہ کا ہوجاتا ہے کہ نماز اور دیگر امور سے غفلت اور کوتاہی کا باعث بنتا ہے، لہٰذا اس کے کھیلنے سے گریز کیا جائے۔

فتاویٰ محمودیہ میں ہے:

’’تاش کھیلنا یا لڈو کھیلنا بہت برا ہے، اور اگر اس پر ہار  جیت کی ہو تو جوا ہے اور بالکل حرام ہے، گناہِ کبیرہ سے بچنا ہر مسلمان پر فرض ہے، ایک گناہ سے بچنے کے لیے دوسرے گناہ کو اختیار کرنا بھی جائز نہیں ہے، کامیاب مؤمنین کی شان اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآنِ مجید میں یوں بیان کی ہے: {وَالَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ}  کامیاب مؤمنین وہ ہیں جو لہو ولعب سے اعراض کرتے ہیں۔‘‘

(باب الحظر والاباحۃ، ج: 11، ص: 259، ط: اشتیاق پریس لاہور)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101004

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں