میری ایل پی جی سلنڈر کی دکان ہے، میں نے 200عدد خالی سلنڈر آٹھ لاکھ کےخریدے، اب میں اس میں گیس بھر واکر بیچتا ہوں، صرف گیس کی قیمت وصول کرتا ہوں، خالی سلنڈر واپس لیتا ہوں، کیامیں سلنڈر اور گیس دونوں کے حساب سے زکوۃ ادا کروں یا صرف گیس کے حساب سے؟
صورتِ مسئولہ میں آپ پر گیس کی قیمتِ فروخت کے حساب سے زکوۃ دینا لازم ہے، سیلنڈر کی قیمت کا حساب زکوۃ میں نہیں ہوگا۔
الفتاوى الهندية (1 / 179):
"الزكاة واجبة في عروض التجارة كائنةً ما كانت إذا بلغت قيمتها نصاباً من الورق والذهب، كذا في الهداية".
الفتاوى الهندية(1/ 179):
"إذا كان له مائتا قفيز حنطة للتجارة تساوي مائتي درهم الحول ثم زاد السعر أو انتقص فإن أدى من عينها أدى خمسة أقفزة، وإن أدى القيمة تعتبر قيمتها يوم الوجوب؛ لأن الواجب أحدهما، ولهذا يجبر المصدق على قبوله وعندهما يوم الأداء". فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144108201901
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن