بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے اثبات کے لیے نامناسب کہاوت سے اجتناب کیا جائے


سوال

ہمارے انگریزی  کے  استاد نے پوچھا:  "نبی پاک  سے محبت کیوں ضروری ہے؟"  تمام طالب علموں نے اپنے مطابق جواب  دیا اور پھر استاد نے ایک انگریزی کہاوت بولی:

"Love me and love my dogs"

جس کا مطلب تھا کہ اگر مجھ سے محبت کرتے ہو تو میری ہراچھی اور بری چیز سے محبت کرو،  اور  پھر کہا:  اللہ کی محبت کے لیے ضروری ہے کہ  نبی پاک سے بھی محبت کی  جائے۔

میرے ایک دوست کو اس بات کی سمجھ نہ آئی اور اس کے پوچھنے پر  میں نے کہاوت کا اردو ترجمہ کر دیا:  ( اگر مجھ سے محبت کرتے ہو تو میرے کتے سے بھی محبت کرو)اور کہا  کہ اللہ کی محبت کے لیے ضروری ہے کہ رسولِ  پاک سے بھی محبت کی جائے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اللہ سے محبت کریں اور حضور پاک سے نہ کریں۔

کیا میرا کہاوت کا اردو ترجمہ کرکے دوست کو سمجھانا توہینِ  رسالت کے زمرے  میں  آئے گا؟  میرا توہین کا کوئی ارادہ نہ تھا!

جواب

صورتِ  مسئولہ ميں مذكوره   کہاوت کو   سید المرسلین، خاتم النبیین ﷺ  کے بارے  میں کہنا بے ادبی ہے؛ اس میں کتے کا ذکر ہے، اس لیے اس  طرح  کی كهاوت سے آپ  ﷺ  کی محبت ثابت کرنے سے بالکلیہ  اجتناب کرنا ضروری ہے۔ تاہم  چوں کہ  آپ نے مذکورہ کہاوت  یا اس کا ترجمہ بطورِ نقل  کے کہا  تھا، اس لیے یہ کفر یا توہینِ  رسالت کے زمرے میں نہیں آئے گا۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200692

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں