کیا کسی بھی پروگرام میں مسجد کے باہر والے اسپیکر استعمال کرنا جائز ہے کہ نہیں؟ چاہے پروگرام دن کا ہو یا رات کا؟
باہر کے لاؤڈ اسپیکر عام طور پر دوسرے لوگوں کے لیے پریشانی ، تکلیف کا باعث بنتے ہیں
لہٰذا اذان کے علاوہ باقی پروگراموں میں مسجد کے لاؤڈ اسپیکر کی آواز کو مسجد کے حاضرین تک محدود رکھا جائے ، باہر والے اسپیکر استعمال نہ کئے جائیں تاکہ باہر جو لوگ آرام میں یا اپنی ذاتی مشغولیت میں ہوں ان کے آرام اور کاموں میں خلل نہ آئے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143101200607
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن