بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لندن سے مانچسٹر جانے والے کے لیے قصر کا حکم


سوال

میں 15 دن کے ليے لندن جا رہا ہوں، وہاں سے میں مانچسٹر بھی جاؤں گا، کیا میری نماز قصر ہو گی؟

جواب

قصر نماز اس وقت پڑھی جائےگی جب کوئی شخص  48میل یا77.2485سواستترکلومیٹریااس سے زائد مسافت کے اردہ سے نکلے، اور اس شخص کا ارادہ پندرہ دن سے کم قیام کا ہو (بشرط یہ کہ جہاں قیام کر رہا ہے وہ جگہ مسافر کا وطن اصلی نہ ہو) تو یہ شخص قصر پڑھے گا۔

صورتِ مسئولہ میں اگرسائل کا مقصد یہ ہے کہ وہ 15دن کاقیام لندن اور مانچسٹر دونوں جگہوں میں کرےگا،توایسی صورت میں سائل مسافر شمار ہوگا، راستہ میں اور مذکورہ دونوں مقامات پر قصر کرےگا،البتہ اگر سائل کا مقصد پورے 15 دن صرف لندن میں قیام کرناہوتو ایسی صورت میں سائل راستہ میں قصر کرےگا اورمذکورہ جگہ پہنچنے کے بعدمقیم شمار ہوگااور اتمام(یعنی مکمل) نماز ادا کرےگا،  پھر15 دن  لندن میں گزارنے کے بعدمانچسٹر جانے کا ارادہ رکھتاہواور مذکورہ دونوں جگہوں کے درمیان 48میل سے زائد کا فاصلہ ہواور مانچسٹرمیں 15 دن سے کم ٹھرنے کی نیت ہو تو ایسی صورت میں سائل راستہ میں اور مذکورہ مقام پہنچ کر مسافر شمار ہوگااورقصر کرےگا۔

الاصل لمحمدبن الحسن میں ہے:

"قلت أرأيت إن سافر ثلاثة أيام فصاعدا فقدم المصر الذي خرج إليه أيتم الصلاة قال إن كان يريد أن يقيم فيه خمسة عشر يوما أتم الصلاة...."

"قلت أرأيت الرجل إذا خرج من الكوفة إلى مكة ومنى وهو يريد أن يقيم بمكة ومنى خمسة عشر يوما أيكمل الصلاة حين يدخل مكة قال لا قلت لم قال لأنه لا يريد أن يقيم بمكة وحدها خمسة عشر يوما قلت ولا تعد مكة ومنى مصرا واحدا قال لا."

(كتاب الصلوة ، باب صلاة المسافر ج : 1 ص : 266،267 ط : إدارة القرآن والعلوم الإسلامية كراتشي)

التجرید للقدوری میں ہے:

"وروى أبو حنيفة عن عمر بن ذر عن مجاهد عن ابن عباس وابن عمر أنهم قالوا: إذا دخلت بلدة وأنت مسافر وفي نيتك أن تقيم بها ‌خمسة ‌عشر يوما فأكمل الصلاة."

(كتاب الصلاة ج : 2 ص : 881ط :دارالسلام ،القاهرة )

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144402100626

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں