بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لوگوں کے شر سے حفاظت کا وظیفہ


سوال

 میں ایک دیہات میں رہنے والا ہوں کچھ عرصہ ہوا ہے میں نے بستی میں دکان کھولی ہے بستی کے لوگ مجھے بہت پریشان کر رہے ہیں دو دن نہیں گزرتے کوئی نہ کوئی بندہ آکر خواہ مخواہ جھگڑا کرنے لگتا ہے برداشت کر کر کہ تھک گیا ہوں، مجھے کوئ وظیفہ بتا دیں جس سے اللہ پاک مجھے بستی والوں کے شر سے محفوظ رکھے اور کوئی بندہ میرے ساتھ جھگڑا نہ کرے، بہت پریشان ہوں مہربانی فرما کر جواب لازمی دیجئے گا!

جواب

 آپ اپنا کام پوری ایمان داری سے کرتے  رہیں، اور لوگوں کے بلاوجہ تنگ کرنے پر اللہ تعالی سے رجوع کریں اور  اس سے دعا کریں کہ وہ آپ کے حق میں لوگوں کا دل نرم کردے، اور ساتھ ساتھ مندرجہ ذیل اعمال کا اہتمام کریں:

1. جس شخص سے نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو، اس سے حفاظت کے لیے درج ذیل دعا کثرت سے پڑھیں:

"اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِيْ نُحُوْرِهِمْ وَنَعُوْذُبِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ."

2. ہر مشکل اور پریشانی کے حل کے لیے مندرجہ ذیل تسبیح صبح اورشام سات سات مرتبہ پڑھیں :

"حَسْبِىَ اللَّهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ."

حدیث شریف میں ہے جوآدمی صبح اورشام سات سات مرتبہ یہ دعا پڑھے گااللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلات کو حل فرمائیں گے۔(سنن ابی داود)

 3. ہر فرض نماز کے بعد تین تین مرتبہ یہ دعا ئیں پڑھیں:

"اَللّٰهُمَّ أَلْهِمْنِيْ رُشْدِيْ وَأَعِذْنِيْ مِنْ شَرِّ نَفْسِيْ."

"اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ صَبُوْرًا وَّاجْعَلْنِيْ شَكُوْرًا وَّاجْعَلْنِيْ فِيْ عَيْنِيْ صَغِيْرًا وَّفِيْ أَعْيُنِ النَّاسِ كَبِيْرًا."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506100147

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں