بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لاک ڈاؤن کے دوران دکان سے سامان لینا


سوال

حکومت کی طرف سے دکان کے اوقات 7 بجے تک ہیں، لیکن دکانیں اس کے بعد کھلی ہوتی ہیں۔ کیا یہ قانون کی خلاف ورزی ہے؟عوام کے لیے 7 بجے کے بعد کھلی ہوئی دکانوں سے سامان لینا کیسا ہے؟

جواب

حکومت کے جائز  اور مفادِ عامہ کے لیے بنائے گئے قانون پر عمل درآمد لازمی ہے،البتہ مذکورہ قانون کس حد تک مفاد عامہ میں ہے! اس میں تفصیل کی گنجائش موجود ہے؛ لہذا لاک ڈاؤن کے اوقات میں کھلی ہوئی دکانوں سے سامان لینا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201088

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں