بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

چھپکلی کو مارنا


سوال

میری اہلیہ نے آدھی رات کو حادثاتی طور پر  پیروں کے نیچے چھپکلیوں کو مارا تھا، وہ پریشان ہے۔مشورہ دیں کہ یہ کوئی اچھا اشارہ ہے یا برا اشارہ ہے یا اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے؟

جواب

اگر آپ کے سوال سے مقصود یہ ہے کہ آپ کی اہلیہ نے حقیقتًا چھپکلی کو پاؤں کے نیچے مارا ہے، تو اس میں شرعاً کوئی پریشانی کی بات نہیں ہے،  عموماً گھروں میں یہ چیزیں پائی جاتی ہیں ، نیز ان کے آنے یاگھومنے سے کسی مصیبت یا پریشانی کے نازل ہونے کا نظریہ بھی شرعًا درست نہیں ۔چھپکلی ایک موذی جانور ہے، اسے مارنا جائز ہے،  رسول اللہ ﷺ نے اس کو  مارنے کی اجازت،  بلکہ حکم دیا ہے، اور اس کے مارنے پر ثواب بھی بیان کیا  گیا ہے، یہاں تک کہ اگر پہلی ضرب میں ماردیا جائے تو اس پر ثواب  کی بڑی مقدار بیان کی گئی ہے، دوسری ضرب مارنے پر اس سے کم  ہے اور تیسری میں اس سے کم ہے۔

اوراگر سوال خواب سے متعلق ہے تو  چھپکلی کے خواب میں دیکھنے اور مارنے میں  خواہشات نفس سے متعلق گناہوں میں مبتلا ہونا اور پھر اس سے توبہ کی توفیق ملنے کی طرف اشارہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144202200914

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں