بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لیٹر کے حساب سے مائے کثیر کاحکم


سوال

لیٹر کے حساب سے کتنے لیٹر پانی ہو تو ماء کثیر کا اطلاق کیا جاسکتا ہے؟ جدید تحقیقات اور اردو کتب فقہ و فتاویٰ کی روشنی میں لکھیے۔

جواب

صورت مسئولہ میں  حوض کے کبیر ہونے یا نہ ہونے میں اس کے رقبے کا اعتبار ہے یعنی جو حوض کم ازکم 225 اسکوائر فٹ ہو وہ حوضِ کبیر ہے اور جو اس سے کم رقبے کا ہو وہ حوضِ صغیر ،حوض کے کبیر ہونے یا نہ ہونے میں عمق کا اعتبار نہیں ،بس اتنا گہرا ہوكه  چلو سے پانی لینے کی صورت میں سطحِ زمین نظر نہ آئے کافی ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"والمعتبر ذراع الكرباس. كذا في الظهيرية وعليه الفتوى. كذا في الهداية وهو ذراع العامة ‌ست ‌قبضات ‌أربع ‌وعشرون ‌أصبعا. كذا في التبيين وإن كان الحوض مدورا يعتبر ثمانية وأربعون ذراعا. كذا في الخلاصة وهو الأحوط. كذا في محيط السرخسي".

(کتاب الطھارۃ،الفصل الاول فیما یجوز بہ التوضوء،18/1،دار الفكر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144401101129

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں