بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

LCپر کاروبار کرنے کا حکم


سوال

LC پر کاروبار کرنا کیسا ہے کیا شریعت میں اس کی اجازت ہے یا نہیں اور ایک بروکر کے بارے میں کیا حکم ہے جو اپنی پارٹی کو LC پر مال دلوا کر دیتا ہے، اور بروکری لیتا ہے۔

جواب

صورت مسئولہ میںLC کی حیثیت شرعا کفالت و ضمانت کی سی ہے اور کفالت اور ضمانت پر اجرت لینا شرعا ناجائز ہے۔ البتہ LCلیٹر آف کریڈٹ یعنی بینک کی طرف سے ضمانت فراہم کرنے پر جو دفتری امور انجام دینے پڑھتے ہیں ان دفتری امور کے انجام دینے پر اس قدر اجرت لینے کی اجازت ہے جس قدر اجرت اس طرح کے کاموں میں عام طور پر لی جاتی ہو. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200285

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں