بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لے پالک کا نامحرم رشتے داروں سے پردہ


سوال

میں اپنے بھائی کا نومولود بیٹا گود لینا چاہتا ہوں۔ جب کہ میری اپنی تین بیٹیاں ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ اس لے پالک کا میری بچیوں سے رشتہ محرم کا ہو گا یا غیر محرم کا؟ اگر میری بیوی اس بچے کو اپنا شیر(دودھ) پلائے تو پھر اس کا میری بچیوں سے کیا رشتہ ہو گا؟

جواب

بصورتِ مسئولہ گود لیا ہوا بچہ  محض گود لینے سے  اپنی چچی (سائل کی اہلیہ) اور چچا  (سائل)  کی بیٹیوں  کے لیے محرم نہیں بنے گا، بلکہ غیر محرم ہی رہے گا اور اس سے پردہ واجب ہوگا، البتہ  اگرگود لینے والی عورت (چچی) نے اس بچے کو اپنا  دودھ پلادیا  تو وہ اس کی رضاعی ماں  اور اس  چچا (سائل) کی بیٹیاں اس بچے  کی رضاعی بہنیں بن جائیں گی، وہ بچہ بھی ان  کا محرم بن جائے گا۔

قال تعالی: {وما جعل أدعياءكم أبناءكم ذلكم قولكم بأفواهكم والله يقول الحق وهو يهدي السبيل} [الاحزاب:4]

التفسير المظهري (7 / 284):

"فلايثبت بالتبني شىء من أحكام البنوة من الإرث وحرمة النكاح وغير ذلك".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 31):

"يحرم من الرضاع أصوله وفروعه وفروع أبويه". فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111200873

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں