بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لاؤڈ اسپیکر چیک کرنے کے لیے اس میں تلاوت، نعت یا ذکر کرنا


سوال

کیا لاؤڈ اسپیکر کو چیک کرنے  کے لیے اس میں تلاوت ،نعت یا ذکر کرنا جائز ہے اور  اگر اس میں ثواب کی نیت کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

لاؤڈ اسپیکر چیک کرنے کے لیے قرآنِ  کریم کی تلاوت کو  لوگ سنیں گے نہیں؛ اس لیے  بے  احترامی  کی  وجہ  سے  درست نہیں ہے۔

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"لايقرأ جهرا عند المشتغلين بالأعمال ومن حرمة القرآن أن لا يقرأ في الأسواق، وفي موضع اللغو، كذا في القنية."

(کتاب الکراهیة ، الباب الرابع فی الصلوۃ و التسبیح و رفع الصوت عند قراءۃ القرآن جلد ۵ ص : ۳۱۶ ط : دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144310100048

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں