بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

لٹکی ہوئی شلوار کے نیچے بیٹھنا


سوال

 لٹکی ہوئی شلوار کے نیچے بیٹھنا یا شلوار کو کسی کے اوپر سے گزارنا کیسا ہے شریعت میں اس چیز کا کوئی حکم ہے؟

جواب

 لٹکی ہوئی شلوار کے نیچے بیٹھنے یا شلوار کو کسی کے اوپر سے گزارنے کے بارے میں شرعاً کوئی  حکم وارد نہیں ہے، البتہ عرف وعادت میں اس چیز کو برا اور نامناسب سمجھا جاتا ہو تو ایسا کرنا خلافِ ادب ہوگا۔

الاشباہ والنظائر لابن نجیم میں ہے:

"‌‌القاعدة السادسة: ‌العادة محكمة:  وأصلها قوله عليه الصلاة والسلام {ما رآه المسلمون حسنا فهو عند الله حسن}."

(الفن الاول، صفحہ: 79، طبع: دار الكتب العلمية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144407101510

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں