بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لیٹ کر قران مجید کی تلاوت کرنا


سوال

کیا لیٹ کر  قرآن مجید کی تلاوت کرنا منع ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں بہتر تو ہے یہ کہ بیٹھ کر آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے قرآن پاک کی تلاوت کرے لیکن اگر بیٹھ کر قرآن پاک کی تلاوت کرنے پر قدرت نہ ہو تو کوشش کرکے ٹیک لگا کر بیٹھ کر تلاوت کریں، لیکن اگر ٹیک لگا کر بیٹھنے میں بھی مشقت ہو تو لیٹ کر باوضو لباس اور ستر وغیرہ کا لحاظ رکھتے ہوئے اور دونوں پاؤں کو ملا کر لحاف سے سر نکال کر قرآن پاک کی تلاوت کرسکتے ہیں۔

الفتاویٰ الہندیہ میں ہے:

"رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان ... لا بأس بقراءة القرآن إذا وضع جنبه على الأرض ولكن ينبغي أن يضم رجليه عند القراءة، كذا في المحيط. لا بأس بالقراءة مضطجعا إذا أخرج رأسه من اللحاف؛ لأنه يكون كاللبس وإلا فلا، كذا في القنية."

(کتاب الکراهية، الباب الرابع فی الصلاۃ والتسبیح ورفع الصوت عند قراءۃ القرآن، ج: 5، ص: 316، ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144309100321

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں