لیزر کے ذریعے مردوں کا چہرے کی جھریاں اور بال ختم کرنا کیسا ہے ؟
صورتِ مسئولہ میں چہرے کی جھریاں اور چہرے کے وہ بال جو داڑھی کی حدود میں نہیں آتے ، ان کو لیزر یا کسی اور چیز کے ذریعہ ختم کرنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ جلد کو بظاہر کوئی نقصان نہ پہنچتا ہو۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وحكم النتف والقص والاطلاء بالنورة والقلع بالأسنان حكم الحلق كذا في السراج الوهاج."
(كتاب المناسك، الباب الثامن في الجنايات، الفصل الرابع في الجماع في الحج والعمرة، ج:1، ص:244، ط:رشیدیہ)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144508100680
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن