بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکے کا نام محمد اجلان اور لڑکی کا نام ایشال رکھنا کیسا ہے؟


سوال

لڑکے کا نام "محمد اجلان " اور لڑکی کا نام "ایشال "رکھنا کیسا ہے؟

جواب

محمد کا معنی ہے :بہت تعریف کیا ہوا،البتہ "اجلان"اور"ایشال"  کے معانی ہمیں کسی مستند لغت میں نہیں مل سکے،تنہا "محمد"نام رکھنا تو درست اور بہتر ہے ،لیکن  باقی دو "اجلان اورایشال "نام نہ رکھے جائیں، بلکہ بجائےاس کے بہتر اور افضل یہ ہے کہ کہ بچیوں  کے نام ازواجِ مطہرات اور صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی کے نام پر رکھاجائے،اور بچوں کے نام انبیاء کرام علیہم السلام اور صحابہ   رضی اللہ عنھم کے ناموں میں سے کسی کے نام پر  یا کم از کم اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے سیکشن میں بچوں اور بچیوں کے بہت سے منتخب اسلامی نام موجود ہیں، جنس اور حرف منتخب کرکے نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

سنن ابی داود میں ہے:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم."

(كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء،ج:4،ص:287،ط: المتبة العصرية)

ترجمہ:"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم قیامت کے دن اپنے اور اپنے آباء کے ناموں سے پکارے جاؤ گے، لہٰذا تم اچھے اچھے نام رکھو۔"

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100401

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں