بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی کا مناہل نام رکھنے کا حکم


سوال

 مناہل نام کاکیا معنی ہے؟ کیا یہ نام لڑکی کا رکھا جاسکتا ہے؟

جواب

"مناہل" (مَنَاهِل) (میم اور نون کے زبر   اور ہ ہوز کے زیر کے ساتھ  )  "منہل"  کی جمع ہے، جس کا معنی "پانی کا چشمہ" ہے، مناھل نام رکھنا شرعا جائز ہے ،تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کے نام کا انتخاب صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کرلیا جائے،تاکہ زیادہ خیر و برکت کا باعث ہو۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(المنهل) المورد أَي الْموضع الَّذِي فِيهِ المشرب والمنزل فِي الْمَفَازَة على طَرِيق السفار لِأَن فِيهِ مَاء (ج) ‌مناهل."

(باب النون، ج:2، ص:959، ط:دار الدعوة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100388

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں