بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 جمادى الاخرى 1446ھ 08 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی نکاح کرانے کی اجازت دے تو نکاح کا حکم


سوال

اگر نکاح میں لڑکی کا وکیل لڑکی سے پوچھے کہ آپ کا نکاح فلاں بن فلاں سے کر رہے ہیں کیا آپ کی اجازت ہے اور لڑکی اجازت دے دے اور نکاح فارم پر دستخط بھی کر دے تو کیا مذکورہ الفاظ سے اجازت حاصل کرنے سے وکالت حاصل ہو جاتی ہے اور نکاح درست ہو جاتا ہے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں جب لڑکی سے اس کے نکاح سے متعلق پوچھا گیا کہ آپ کا نکاح فلاں بن فلاں سے کررہے ہیں اور لڑکی اس کی اجازت  دے تو یہ وکالت درست ہے اس کے بعد دو گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول کرنے سے نکاح منعقد ہو جائے گا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وحاصله أنه يصير وكيلا بألفاظ الوكالة، ويصير رسولا بألفاظ الرسالة وبالأمر، لكن صرح في البدائع أن: افعل كذا وأذنت لك أن تفعل كذا توكيل."

(کتاب الوکالۃ،ج:5،ص:509،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144506102327

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں