بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

لڑکی نکاح کے لیے راضی نہ ہو تو کیا کریں؟


سوال

ایک لڑکی کے ساتھ جائز طریقے سے شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن وہ بالکل بھی راضی نہیں ہے، کیا کروں؟ کوئی عمل بتادیں!

جواب

صورتِ  مسئولہ  میں اگر مذکورہ خاتون آپ سے  نکاح پے راضی نہیں تو آپ نکاح کرنے کے  لیے شرعًا زور و زبردستی نہیں کرسکتے،  اسی طرح سے اپنی طرف مائل کرنے کی خاطر اور    اپنے آپ  سے نکاح پر  راضی کرنے کے لیے ایسا تعویذ یا عمل کرنا جس سے  وہ مسخر ہوجائے  اور اس کی عقل ماؤف ہوجائے اور اس کو فیصلہ کی سمجھ نہ رہے، اس مقصد کے  لیے تعویذ یا عمل  کرنا جائز نہیں ہے۔ 

لہذا  آپ اپنے اچھے رشتہ کے  لیے روزانہ دو رکعت نفل ادا کرکے اللہ رب العزت سے  اچھے رشتہ اور خوش بختی کے  لیے دعا کا اہتمام کریں۔ اور ذہن کو اس طرف سے ہٹاکر  یک سو کرلیں۔

درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

مناسب رشتہ کے لیے وظیفہ

 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201495

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں